گجرات(رپورٹ۔ علی بھٹی)نشے کا عادی،گھر کی بربادی! گجرات شہر و گردونواح میں نشے کی لت میں دھت افراد کی تعداد میں کمی کے بجائے روز بروز اضافہ،نشے کی وجہ سے کثیر افراد موزی امراض میں مبتلا ہو کر جان کی بازی ہار گئے نوجوان نسل میں نشے کی فروخت کی بڑی وجہ عطائیت اور جعلی ڈاکٹرز ہیں چند پیسوں کی خاطر ملک و قوم کے معماروں کو ناکارہ اور گھر کے چراغوں کو بھجانے والے سر عام نشہ آور ادویات فروخت کرنے میں مگن،کوئی پوچھنے والا نہیں!تفصیلات کے مطابق ایک سروے رپورٹ میں گجرات اور گردونواح کے علاقوں میں عطائی ڈاکٹرز اور حکیم چند پیسوں کی خاطر ملک و قوم کی آنیو الی نسل کو تباہی کے دہانے پر لا رہی ہے مڈل کلاس پاس ڈاکٹرز اور جعلی حکیم نشہ آور ادویات اور یرقان کو سر عام پھیلا رہے ہیں دیگر علاقوں کی طرح گجرات اور گردونواح میں بھی جعلی ڈاکٹر و حکیم سادہ لوح عوام کی زندگیوں سے کھیلنے میں مگن ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہمارے ملک میں نشے کی لت میں پڑھنے والے افراد کی تعداد میں کمی کے بجائے روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے بہت سے افراد نشے کی وجہ موذی امراض کا شکار ہو کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ہمارے ہاں نوجوان نسل نشے کا شکار ہونے کی سب سے بڑی وجہ عطائیت کا نامور ہے جو ملک و قوم کی رگوں میں بستا جا رہا ہے جب تک ہمارے ملک سے عطائیت کا جڑ سے خاتمہ نہیں ہو گا ملک و قوم کا کوئی فرد بھی اس لعنت سے محفوظ نہیں ہو گا اس کے خاتمے کیلئے عوام حکومت و انتظامیہ کو حرکت میں آنا ہو گا۔