لندن (چوہدری عارف پندھیر سے) الطاف حسین کی طرف سے پاکستان کے خلاف نفرت انگیز تقریر اور نعرے لگوانے کے خلاف اورسیز پاکستانیوں کا ایک دفعہ پھر برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ اور الطاف حسین کی رہائش گاہ کے باہر علیحدہ علیحدہ احتجاج کیا۔
ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھائے پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے پاکستانی دشمنی کی انتہا کردی۔ اب کوئی معافی قابل قبول نہین ہے۔ انہوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ الطاف حسین کئ طرف سے پاکستان میں دہشت گردی کروانے کے الزام میں اسے گرفتار کرے اور اس کے خلاف کاروائی کرکے اسے سزا دے۔