اسلام آباد: (یس اردو نیوز) سعودی عرب میں اوجر کمپنی سے بیروزگار ہو کر کئی ماہ تک کیمپوں میں ٹھوکریں کھانے کے بعد
280 پاکستانی مزدور وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانیوں کو غیرملکی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ لایا گیا۔ جہاں پر حکام نے احتجاج کے پیش نظر انہیں ایک ایک کر کے خاموشی سے روانہ کر دیا۔ پلندری آزاد کشمیر کے کبیر حسین نے گفتگو میں کہا کہ دنیا نیوز نے ان کے حق میں آواز بلند کی اور وہ وطن پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ دوپہر بارہ بجے کی فلائٹ سے مزید پاکستانی وطن پہنچیں گے۔