برسبین (یس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان نے کہا ہے کہ مجھ سے نادانستگی میں غلطی ہوئی، قوم سے معافی مانگتا ہوں، صفائی پیش کرنے پاکستان واپس آرہا ہوں۔
معین خان اپنے اس تحریری بیان کو اب سے کچھ دیر بعد باقاعدہ طور پر میڈیا کے سامنے پیش کریں گے تاہم گفتگو کرتے ہو ئے معین خان کا کہنا تھا کہ صفائی کا موقع دیے بغیر مجھ پربہتان لگایا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سامنے حقائق بیان کروں گا، صورت حال یہ رخ اختیار کرے گی یہ نہیں سوچا تھا۔