نارووال(یس ڈیسک)تحریک اویسیہ پاکستان ضلع نارووال کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر ’’تحفظ حرم نبوی و استحکام پاکستان سیمینار مورخہ 13اگست بروز ہفتہ بوقت 2تا 5بجے دن پبلک لائبریری ہال نارووال میں زیر صدارت مرکز ی امیر تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر غلام رسو ل اویسی اور زیر قیادت سربراہ اتحاد تنظیمات اہلسنت خطیب یورپ علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی منعقد ہو گا جس میں مہمانان خصوصی وفاقی وزیر پلاننگ پروفیسر احسن اقبال چوہدری، خواجہ محمد وسیم بٹ ایم پی اے، پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف ، پیر سید اظہر الحسن شاہ گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ کلی شریف، ملک طارق اعوان ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) نارووال، پیر سید واجد علی شاہ گیلانی راہنما جمعیت علمائے پاکستان ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر تحریک اویسیہ پاکستان نارووال چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ نے مرکز اویسیاں نارووال میں منعقدہ سیمینار کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیمینار میں مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈضلع نارووال کے صدر حاجی مزمل حفیظ بابر،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبد الحق انصاری ،خواجہ ندیم بٹ صدر مرکزی انجمن شہریاں خصوصی شرکت کریں گے ۔اس موقعہ پر صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی، حافظ محمد عرفان اسلام اویسی ،قاری محمد ارشد اویسی، محمد شہزاد اویسی، صوفی شوکت علی اویسی اور دیگر بھی موجود تھے ۔