counter easy hit

پاک فضائیہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ایئرچیف مارشل سہیل امان

PAF has the potential to give a befitting reply to the enemy,Air chief Marshal Sohail Aman

PAF has the potential to give a befitting reply to the enemy,Air chief Marshal Sohail Aman

کراچی: ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ بھارتی عزائم سے بخوبی واقف اور پاک فضائیہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

کراچی میں آئیڈیا 2016 نمائش میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی تربیت اعلی معیار کی ہے اور ہماری صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کے خلاف ایک جنگ ہے جس میں فضائیہ بھی شامل ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: الطاف حسین کیخلاف تحقیقات میں بیک چینل ذرائع کا استعمال

سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ ہماری نظریں سپر مشاق اور جے ایف تھنڈر سے آگے کی طرف ہیں، نائیجریا اور قطر کے ساتھ معاہدہ ہوا اور اب ان کے جہاز پاکستان میں تیار ہو رہے ہیں، ایوی ایشن ریسرچ کرکے اس انڈسٹری کو ترقی دیں گے اور موجودہ حالات بھی اسی بات کے متقاضی ہیں کہ کسی اور پر انحصار کرنے کے بجائے خود کفیل ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہبھارتی عزائم سے واقف ہیں اور حد سے تجاوز کرنے والوں کو پکڑنا جانتے ہیں، اڑی واقعہ پر الزام تراشیوں کے بعد ہم نےتیاریاں مکمل کرلیں تھیں، ہم بھارت کے ہتھکنڈوں سے دباؤ میں والے نہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website