counter easy hit

پاک فضائیہ قوم کی توقعات پر پورا اترے گی، ائر چیف مارشل

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ مادرِ وطن اور خطے سے دہشت گردی کو اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

PAF will meet people's expectations, Air Chief Marshal

PAF will meet people’s expectations, Air Chief Marshal

رسالپورکے پی اے ایف اصغر خان میں 118کمبیٹ سپورٹ کورس کی گریجویشن تقریب سے ایئرچیف مارشل نے خطاب کیا ، پریڈ میں بطور مہمان خصوصی برطانوی ایئرچیف سراسٹیفن ہِلیر بھی شریک ہوئے۔ برطانوی ایئرچیف نے پاک فوج کے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کی تعریف کی۔ اپنے خطاب میں سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔ پاس آؤٹ ہونے والے 43 کیڈیٹس میں 9 خواتین کیڈیٹ شامل ہیں ، ایوی ایشن کیڈٹ محمد زادہ نے 39ویں کورس میں پہلی پوزیشن اور میمونہ لیاقت نے 118ویں کمبیٹ سپورٹ کورس میں بہترین کارکردگی پر اصغر خان ٹرافی حاصل کی۔ برطانوی ایئر چیف مارشل نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی فضائیہ دہشت گردی کی جنگ جیتنے پر تحسین کی مستحق ہے، دہشت گردوں اوران کے ٹھکانوں کو ختم کرنے میں پاک فضائیہ نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہر چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ، آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website