لندن: برطانیہ میں جنوبی افریقہ کی ملکہ حسن ڈکیتی کے واقعے میں اپنی قیمتی اشیا سے محروم ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کی ملکہ حسن ڈیمی لیح نیل پیٹرز کو لندن کے ہائیڈ پارک کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ڈیمی لیح محفوظ رہیں۔ ڈیمی لیح نیل پیٹرز نے بتایا کہ وہ اپنی گاڑی میں بیٹھی تھیں کہ تین مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر ان سے بیگ اور دیگر اشیا چھین لیں اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بعدازاں ڈیمی لیح نیل پیٹرز کو ایک خاتون نے جائے وقوع سے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ جنوبی افریقہ کے وزیر داخلہ نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈیمی لیح نیل پیٹرز حال ہی میں جنوبی افریقہ کی ملکہ حسن منتخب ہوئی ہیں اور وہ عالمی مقابلہ حسن میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔