نیو یارک: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کچھ عرصہ قبل عظیم مصور لیونارڈوڈاونسی کی پینٹنگ ’دی سلیویٹر منڈی‘ 34 کروڑ 20لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 63 ارب 40 کروڑ روپے) روپے میں خریدی تھی جس کے متعلق اب ماہرین نے انتہائی حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دے دیا
میل آن لائن کے مطابق قدیم فن پاروں کے مورخ جیکوئس فرینک کا کہنا ہے کہ”یہ تصویر لیونارڈوڈاونسی نے خود نہیں بنائی تھی بلکہ ان کے ایک اسسٹنٹ نے بنائی تھی۔ “یہ پینٹنگ دراصل حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تصویر پر مبنی ہے۔ جیکوئس فرینک نے سنڈے ٹیلیگراف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”سینئر سیاستدان اور آرٹ میوزیم لوورے کا سٹاف جانتا ہے کہ یہ پینٹنگ لیونارڈو کی بنائی ہوئی نہیں ہے۔ جس نمائش میں یہ پینٹنگ فروخت کی گئی اس کے انعقاد سے قبل میں نے متعدد بار فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو خطوط کے ذریعے متنبہ کیا کہ اس پینٹنگ کو نمائش میں شامل نہ کیا جائے ورنہ بڑا تنازعہ کھڑا ہو جائے گا۔“
دوسری طرف پیرس کے لوورے آرٹ میوزیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ”جیکوئس فرینک کا نقطہ نظر ان کا اپنا ہے، اس کا لوورے میوزیم سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ اس وقت لیونارڈو ڈاونسی نمائش پر کام نہیں کر رہے اور نہ ہی وہ کبھی لوورے کے کیوریٹر رہے ہیں۔