پاک افغان سرحد طورخم آج بھی کھلی ہوئی ہے
پاک افغان سرحد طورخم آج دوسرے روز بھی کھلی ہوئی ہے ۔سرحد صرف پیدل آمدورفت کےلئے کھولی گئی ہے۔
سفری دستاویزات کے حامل افغان شہریوں کوافغانستان جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔افغانستان میں موجود پاکستانی پاسپورٹ کے ذریعے پاکستان آسکتے ہیں۔
حکومت پاکستان نے چمن میں باب دوستی اور خیبر ایجنسی میں طورخم کے مقام پر پاک افغان سرحد کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز صبح 8 بجے دونوں مقامات پر دستاویزات کیساتھ پیدل سفر کرنے والوں کے لئے سرحد کھولی گئی تھی تاہم تجارتی سرگرمیاں بدستور معطل رہیں۔
ایف سی حکام کے چمن میں باب دوستی کے ذریعہ صبح 8 بجے سے شام 5بجے تک 6 ہزار 7 سو 28 ایسے افراد افغانستان میں داخل ہوئے جو پاکستان میں پھنسے تھے جبکہ افغانستان میں پھنسے 16 سو 31 افراد کو پاکستان میں داخل کیاگیا۔
ادھر خیبرایجنسی میں طورخم بارڈر کے راستے12ہزار541 افغانی پاکستان سے افغانستان گئے اور500 پاکستانی افغانستان سے اپنے ملک واپس لوٹے۔ طورخم بارڈر سے سرحد پار کرنیوالوں کو 5 گھنٹے کا اضافہ وقت بھی دیاگیا۔