پاک افغان سرحد پر پاکستان اور افغان حکام کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ فریقین اپنے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے۔
طورخم: (یس اُردو) طورخم بارڈر پر پاک افغان حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کا دوسرا دور ہوا۔ جس میں طورخم بارڈر پر پاکستان کی جانب سے گیٹ کی تنصیب کے حوالے سے مذاکرات کیے گئے۔ مذاکرات میں پاکستان نے اصولی مؤقف اپنایا کہ بارڈر پر پہلے گیٹ نصب کیا جائے گا اس کے بعد آمدو رفت کھول دی جائے گی۔ اس کے برعکس افغان حکام پہلے آمدورفت کھولنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک اپنے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے جس کے نتیجہ میں مذاکرات کا دوسرا دور بے نتیجہ ختم ہو گیا۔