کوئٹہ: پاک فضائیہ نے بلوچستان میں دراندازی کرنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرایا۔
Pak Air Force blewed Iranian drone inspector in Balochistan
غیر ملکی میڈیا نے پاكستانی حكام كے حوالے سے بتايا ہے كہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے ضلع پنجگور میں سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر ایرانی جاسوس طیارہ مارگرایا۔ بغير پائلٹ کا طیارہ پاكستانی فضائی حدود كے بہت اندر پرواز کرتے ہوئے جاسوسی کررہا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقے پروم سے ايرانی ڈرون کا ملبہ برآمد کرکے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ پاک فضائيہ کی جانب سے باضابطہ طور پر اس حوالے سے موقف سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پنجگور میں ایران کی گولہ باری کے نتیجے میں ایک کار سوار شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔