اسلام آباد(ایس ایم حسنین)افغانستان کیلئے فضائی آپریشنز میں اضافے کیلئے پاکستان کی قومی ایئرلائن کے سی ای او ارشد ملک اہم دورے پر کابل میں موجود ہیں۔ جہاں انھوں نے اپنی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ کابل میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر افغانستان کیلئے فضائی آپریشنز میں اضافے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ سفیر منصور احمد خان نے ارشد ملک انکی اہلیہ اور ایئرلائن کے عہدیداران کے وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔
Delighted to host dinner for CEO PIA Mr. Arshad Malik/Mrs. Malik and PIA delegation on their visit to Kabul today & had useful discussions for enhancing PIA operations in Afghanistan @PakistaninAfg
@ForeignOfficePk
@Official_PIA
@PakistanFS