counter easy hit

پاکستان چین کے مشترکہ منصوبوں نے عملی تعاون کو مزید وسعت دی ہے، سفیر نغمانہ ہاشمی

اسلام آباد(یس اردو نیوز)سی پیک سمیت پاک چین مشترکہ منصوبے عوام کے سماجی و معاشی حالات میں بہتری کی علامت ہیں۔ چین میں تعینات پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے چینی جریدے کو دیئے گئے اپنے انٹرویومیں کہا کہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت پاکستان اور چین نے زراعت، سیاحت، غربت کے خاتمے اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں بھی دو طرفہ عملی تعاون کو مزید وسعت دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان چین کے ساتھ مل کرعوام کے سماجی اورمعاشی حالات میں بہتری لانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوول کرونا وائرس نمونیا کی وباء کی روک تھام کیلئے پاکستان چینی حکومت اور عوام کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کردہ امداد کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website