counter easy hit

پاک فوج کا بھارتی فوج سے متنفر سپاہی کو واپس بھیجنے کا فیصلہ

راولپنڈی: پاک فوج نے افسران سے روٹھ کر لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستان میں داخل ہونے والے بھارتی سپاہی کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستان میں داخل ہونے والے بھارتی فوجی چندو بابو لال چوہان کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارتی سپاہی کو وطن واپس بھیجنے کے لئے قائل کیا گیا اور اسے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

View image on TwitterView image on Twitter

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی چندو بابولال چوہان اپنے افسران کی زیادتیوں سے تنگ آ کر 29 ستمبر کو لائن آف کنٹرول عبور کرکے پاکستان آگیا تھا اور اس نے خود کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا تھا، 29 ستمبر کو ہی بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کا بے بنیاد دعویٰ کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website