counter easy hit

پاک فوج نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ مودی سرکار ہل کر رہ گئی، بھارتی فوجیوں کے اوسان خطا

Pak army decides that Modi government is shaken up

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) سرحد پر پاک فوج کے مزید دستے تعینات کرنے کا اعلان، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر حالیہ کشیدگی کے بعد فوجی دستوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان لائن آف کنٹرول پر کئی روز سے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ گزشتہ کچھ روز کے دوران لائن آف کنٹرول پر ہونے والی شدید جھڑپوں کے دوران پاک فوج کے 4 جوان جبکہ بھارتی فوج کے متعدد فوجی جہنم واصل ہوئے۔ان جھڑپوں کے دوران کئی شہری بھی نشانہ بن کر شہید ہوئے۔ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر اینٹی ٹینک گائڈڈ میزائلوں سے بھی حملہ کیا گیا۔ ان تمام صورتحال میں ڈی جی ایم او کے حوالے سے اہم تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ ڈی جی ایم او نے بتایا ہے کہ پاک فوج کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔بتایا گیا ہے کہ کشیدہ حالات کے پیش نظر پاک فوج مکمل طور پر الرٹ ہے۔ سرحد پر پاک فوج کے دستوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پاک فوج سرحد پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ واضح رہے کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے مسلسل اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ جنگی جنون میں مبتلا شدت پسند نریندر مودی پورے خطے کا جنگ میں دھکیل سکتا ہے۔ مودی پاکستان کیخلاف جنگ چھیڑنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ جبکہ بھارتی حکومت کے وزراء کے بیانات بھی ان خدشات کو درست ثابت کر رہے ہیں۔ بھارتی وزراء تو پاکستان پر ایٹمی حملے تک کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ ایسے میں پاکستان بھی اپنے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ اور پاکستانی حکام کی جانب سے بھارتی وزرا کے بیان بازی کو محض گیڈر بھبھکیاں ہی قرار دیا جارہا ہے.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website