لاہور(ویب ڈیسک) نولکھا کے علاقے میں ہوٹل میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ 66سالہ اہلکار کی پرسرار موت ، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کرمردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق روالپنڈی کے رہائشی 66سالہ مسعود احمد نے دو روز قبل نولکھا کے
علاقے میں واقع شالیمار ہوٹل میں کمرہ کرائے پر لیا تھا ، صفائی کے سلسلہ میں خاکروب کمرے میں داخل ہوا تو دیکھا کہ مسعود احمد مردہ حالت میں بیڈ کر گرا ہواتھا انتطامیہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا ،پولیس کے مطابق مسعود احمد حساس ادارے سے ریٹائرڈ ہو چکا تھا اور عرصہ دراز سے بیمار تھا دو روز قبل وہ علاج کی غرض سے لاہور آیا اور ہوٹل میں کمرہ لیا جہاںہارٹ اٹیک کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی ہے۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق چیچہ وطنی میں بدبخت نوجوان نے معمولی گھریلو ناچاقی پر چھرے سے بہن بھائی کو قتل جبکہ والد ،والدہ بھائی اور بہن کو زخمی کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق چیچہ وطنی کے محلہ احمد نگر کے رہائشی ملزم وسیم کو دو روز قبل باپ نے اپنے ایک دوست سے پیسے لینے کے لئے بھیجا۔باپ کے کہنے کے باوجود ملزم پیسے لینے نہ گیا بلکہ آوارہ گردی کے لئے نکل گیا جس پر باپ بیٹے میں جھگڑا ہوا، باپ آوارہ گردی پر ملزم کو ڈانٹا جس کا اسے رنج تھا ، گزشتہ رات ملزم نے کھانے میں نشہ آور گولیاں ملا دیں، سب کے سوجانے پر ملزم نے چھرے سے ماں باپ ،دو بھائی اور دو بہنوں کے گلے پر وار کیے جس سے ایک بھائی اور بہن جاں بحق ہوگئے جبکہ والد والدہ دوسرے بھائی اور بہن شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حالت تشویشناک ہونے پر ملزم کی والدہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ آوارہ گردی سے روکنے پر پہلے بھی باپ نے کئی بار ملزم کو وسیم کو ڈانٹا لیکن ملزم آّوارہ گردی سے باز نہیں آیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔