پاک فوج نے ڈان لیکس پر حکومتی نوٹیفیکیشن مسترد کردیا ۔پاک فوج کے مطابق ڈان لیکس سے متعلق حکومتی نوٹیفیکیشن نا مکمل ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کانوٹیفکیشن انکوائری بورڈ کی سفارشات کے مطابق نہیں ہے اس لئے اسے مسترد کرتے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت رپورٹ شائع کرنے ميں ہچکچاہٹ سے کام لے رہی ہے، اداروں سے لڑنا دانشمندی نہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔ ادھر پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا اس بارے میں کہنا ہے کہ حکومت ایک بار پھر سچ پر پردہ ڈالنےکی کوشش کررہی ہے ، حکومت ڈان لیکس انکوائری رپورٹ دبا کر بیٹھ گئی ہے۔نواز شریف مکمل طورپر متنازع وزیراعظم بن چکے ہیں اور سیکورٹی رسک بن چکے ہيں۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں سینئر دفاعی تجزیہ کار شہزاد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کا نوٹیفکیشن فوری واپس لیا جائے ،آئی ایس پی آر کاحکومتی نوٹیفکیشن پر موقف واضح اور شفاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن پر آئی ایس پی آر کاواضح ،شفاف انداز میں موقف خطرناک ہے۔حکومت نےفوری قدم نہ اٹھایاتون لیگ کابہت زیادہ نقصان ہو سکتاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ کیا وزیراعظم ہاؤس کے ملوث افراد سامنے آسکے۔اتفاق رائے یا کچھ مندرجات کو نوٹیفکیشن کاحصہ نہیں بنایا گیا۔ رہنماپیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ کوئی ذی شعور ان فائنڈنگز کو نہیں مانے گا ،کسی کو بچانے کی کوشش میں حکومت نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔
حکومت کی پہلے ہی پاناما سے جان نہیں چھوٹ رہی۔حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے۔ اگر یہ متفقہ رپورٹ ہوتی تو آئی ایس پی آر کا ردعمل نہ آتا۔