counter easy hit

اقتصادی راہداری پاک چین مثالی تعلقات کی عکاس ہے، سرتاج عزیز

Pak-China economic corridor is a reflection of the ideal relationship, Sartaj Aziz

Pak-China economic corridor is a reflection of the ideal relationship, Sartaj Aziz

 اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ علاقائی تعاون اورتجربات سےاستفادے سے خطے میں ترقی واستحکام لایا جا سکتا ہے پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کےمثالی تعلقات کی عکاسی ہے۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ علاقائی تعاون اورتجربات سےاستفادے کے ذریعے  خطے میں ترقی و استحکام لایاجاسکتا ہے اور اس کی بہترین مثال پاک چین اقتصادی راہداری ہے جو دونوں ممالک کےمثالی تعلقات کی عکاسی ہے۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بنیادی تعلیم، صحت اور سماجی استحکام سب کا حق ہے، غربت کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات ہماری توجہ کے منتظر ہیں،  وسائل کے درست استعمال، اقتصادی و معاشی ترقی، مساوی تعاون اورغیرامتیازی سلوک سے ہی غربت کا خاتمہ ممکن ہے، پائیدار ترقی اور غربت کے خاتمے کے لئے سیاسی عزم، سنجیدگی اور قومی و صوبائی سطح پر مربوط تعاون جاری ہے ،اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کویقینی بنائیں گے۔

مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امدادکی بجائےتجارت کوترجیح دینےکی پالیسی پرعمل پیراہے کیوں کہ امداد تو ختم ہوسکتی ہے لیکن تجارت بڑھتی رہتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website