اسلام آباد (یس ڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کو اصل نقشہ بحال رکھتے ہوئے خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے گزارا جائے۔
پی پی رہنماء خورشید شاہ نے وزیراعظم کو خط میں لکھا ہے کہ اصل نقشے کے مطابق اقتصادی راہداری کا راستہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے راستے چین پہنچنا تھا جبکہ نقشے میں تبدیلی کے بعد یہ راہداری پنجاب اور سندھ سے گزرے گی، راہدری کی اصل نقشے کے مطابق تعمیر سے چھوٹے صوبوں اور فاٹا جیسے پسماندہ علاقوں کی معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے۔
اپوزیشن لیڈر نے زور دیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے نقشے میں تبدیلی نہ کی جائے۔