اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان سے افغانستان تک موٹروے تعمیر کرنے کا فیصلہ، ایکنک نے پشاور طورخم موٹر وے منصوبے کی بھی منظوری دے دی، منصوبے پر کل 36 ارب روپے کی لاگت آئے گی، ورلڈ بینک کی جانب سے 34 ارب روپے کی خصوصی گرانٹ دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر
صدارت ایکنک کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران کئی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران پاکستان سے افغانستان تک موٹروے کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری بھی دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ پشاور سے لے کر طورخم تک 47 کلومیٹر طویل موٹروے تعمیر کی جائے گی۔ اس موٹروے منصوبے پر کل 36 ارب روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔ جبکہ اس منصوبے کیلئے ورلڈ بینک کی جانب سے 34 ارب روپے کی خصوصی گرانٹ دی جائے گی۔پشاور طورخم موٹروے کے علاوہ ایکنک نےکراچی ٹرانسپورٹ سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری بھی دے دی ہے۔ ایکنک نے597ارب روپےسےزیادہ مالیت کے7منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ ایکنک نے کراچی ییلو بس منصوبے کی منظوری بھی دی ہے۔ کراچی ییلو بس ریپڈ منصوبے پر 61 ارب روپے لاگت آئے گی۔ لانڈھی اورنمائش کےدرمیان 21کلومیٹر سڑک کی تعمیر کےمنصوبے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ڈہرکی، رحیم یار خان، بہاولپور اور چشتیاں کو220کے وی لائن سے ملانے کے منصوبے، گوادرمیں مشرقی بےپر17 ارب 37کروڑروپے کی لاگت سے19کلو میٹر طویل ایکسپریس وے منصوبے، 21ارب ایک کروڑروپے لاگت سے بی آر ڈی بی نہر لاہور کے ساتھ پانی کی صفائی کےمنصوبے ، داسو پن بجلی کےلیے 511 ارب روپے مالیت کے منصوبوں ، کرتار پور راہداری کے منصوبے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پورے قصور میں سیفٹی کے پراجیکٹ شروع کرنے جارہے ہیں، جو وزیرپرفارم کرے گا صرف وہی رہے گا ، اگلے سال ڈینگی کو اس شدت سے ساتھ واپس نہیں آنے دیا جائے گا ،دسمبر تک مزید 115 لینڈریکارڈسنٹر بنائیں گے،لینڈ ریفارم پالیسی بنا دی پٹواری کا نام بدل جائے گا، وزیراعظم عمران خان کا سب سے زیادہ فوکس غریبوں کی بہتری پر ہے،میری بھی خواہش یہی ہے کہ میں غریبوں کیلئےکچھ کرجاؤں،اس لئےوزیراعظم نےمجھےوزیراعلیٰ کا قلمدان دیاہے، وزیراعظم نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،دعا ہے ان کے اعتماد پر پورا اتر سکوں، آئندہ چند روز میں مہنگائی پر کنٹرول ہوتا نظر آئے گا۔ نجی ٹی وی چینل ’’92 نیوز‘‘ کو دیئے جانے والے خصوصی انٹرویو میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں جس مقصد کیلئے آئے ہیں وہ پورا کریں، اب تمام فیصلے کابینہ کے فیصلے ہوتے ہیں،جو وزیر کام کرے گا وہ رہے گا ،جو کام نہیں کرے گا وہ نہیں رہے گا ،لوگ دیکھ رہے ہیں وزیراعلیٰ ان کے ساتھ بیٹھ رہا ہے، مسائل سن رہا ہے ، 115 منصوبوں پر کام چل رہا ہے ،کچھ پر کام مکمل ہوچکا اور کچھ پرجاری ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آئندہ غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،غفلت کے مظاہرے پر کئی افسران کیخلاف ایکشن لیا ،ہم بہت سے نئے ہسپتال بنارہے ہیں۔