counter easy hit

پاک چین تعلقات نہ صرف خطے بلکہ دنیا میں امن و استحکام کی ضمانت ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پرپیغام

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات انقلابی ہیں اور ہر سطح پر دونوں ممالک کے عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے،دونوں ممالک کے تعلقات نہ صرف خطے بلکہ دنیا میں امن و استحکام کی ضمانت ہیں ۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک کے کمیونٹی ارکان کے نام اپنے پیغام میں کہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک چین سفارتی تعلقات گرم جوشی، باہمی احترام اور تعاون پر مبنی ہیں اور یہی نہیں دونوں ممالک کے تعلقات نہ صرف خطے بلکہ دنیا میں امن و استحکام اور ترقی کی ضمانت ہیں ۔ انہوں نے پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے کے موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم خطے اور دنیا میں امن اور خوشحالی کے فروغ ، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کو برقرار رکھنے، مضبوط بین الاقوامی تعاون اور اقوام متحدہ کے نظام اور تمام انسانیت کے بہتر مستقبل کے لیے اپنے چینی بہن بھائیوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website