پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے زیر اہتمام بارسلونا میں یوم قائد اعظم سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں مہمان خصوصی گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے خصوصی شرکت کی اور سیمینار سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں گورنر بننے سے پہلے یورپی ممالک میں گیا ہو ں لیکن اسپین میں پہلی بار آیا ہو ں اور ایسا اجتماع پہلی بار دیکھا ہے ۔پاکستان ایک نعمت ہے اسے کبھی بھی جھٹلایا نہیں جا سکتا ۔اور یہ اللہ کی نعمتوں میں سے ہے ۔قائد اعظم کا پاکستان کیسے چل رہا ہے کیسا چلنا چاہیے یہ ہمارے لئے اہم ہے ۔ہم اپنے قومی دنوں کی سالانہ تجدید کرتے ہیں روزانہ نہیں۔
آپ لوگوں نے ملک چھوڑا نہیں یہ پاکستان ہی تو ہے جو میرے سامنے بیٹھا ہے اوورسیز ہم سے زیادہ پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور آپ لوگ ہمارے سفیر ہیں انہو ں نے کہا کہ اسپین کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کر نا چاہیے جنہو ں نے یہا ں جگہ دی اور ہمارے لئے وسائل کے دروازے کھولے ۔جس ملک نے آپ کو روز گار دیا محبت دی وہ بھی آپ سے محبت کا تقاضا کرتا ہے، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ہماری تاریخ لمبی ہے جوخوشیوں سے نہیں دکھ سے بھری پڑی ہے جب ہم 14 اگست کو جشن مناتے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ وہ ادھورا جشن ہے آدھے ملک کا جشن منا رہے ہو تے ہیں۔
آپ لوگوں کا دل اور دماغ پاکستان میں ہوتا ہے آپ لوگ پاکستان کا شیشہ ہیں جس میں جو کوئی بھی دیکھے گا وہ پاکستان کو دیکھے گا ۔ملی نغمہ یا ترانہ سن کر رونگھٹتے کھڑے ہو نا ہمارے پاکستانی ہو نے اور اس سے محبت کی نشانی ہے۔ہمارا یہ یقین کا مل ہے کہ کو ئی بھی پاکستانی اوورسیز ہو یا پاکستان میں رہتا ہو وہ دہشت گرد نہیں ہو سکتا اور ہم اس دہشت گردی کے خلاف ہیں۔
اس دہشت گردی کا شکار تو ہم ہو ئے ہیں جس میں ہمارے فوجی جوان ۔آر می اسکول کے بچے ۔سویلین لوگ شامل ہیں ۔دہشت گردی کا شکار آر می اسکول کے بچوں نے ہمیں متحد کر دیا اور ضرب عضب کی صورت میں پاکستان میں آمن ہوا ۔ضرب عضب کی کا میا بی پر پوری قوم کو فخر ہے ۔اپنے فوجی جوانوں پر فخر ہے کرا چی کی رو شنیاں واپس آ رہی ہیں ۔پاکستان میں امن عامہ کی صورت حال بہتر ہو نے کی وجہ سے پاکستان میں بیرونی سر مایہ کا ر آ رہے ہیں ۔انٹرنیشنل میڈیا میں کچھ لوگ ہیں جو ہمارا چہرہ خراب کر نا چاہتے ہیں میں اس فورم سے کہہ دینا چاہتا ہو ں کہ ہم دنیا میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کے خلاف ہیں اس کی مذمت کرتے ہیں۔
ای یو پاک فرینف شپ فیڈریشن یورپ کے صدر چوہدری امتیاز لوراں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپین میں ہزاروں پاکستانی یہاں اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں اس کے ساتھ پاکستان کی معیشت کو بھی سہارا دیتی ہے ہمارے مسائل ہیں جن کو آپ کے ذریعے ہم حکام بالا تک پہنچانا چاہتے ہیں جن میں پاکستان کا بینک اسپین میں ہو 2۔پاکستان کی قومی اور صوبائی اسمبلی میں اوورسیز کو نمائندگی دی جا ئے 3پاکستان سے بارسلونا کے لئے پی آئی اے کی پرواز کا جلد از جلد اجرائ کیا جا ئے 4 ۔دوہری شہریت پر حکومت توجہ دے جیسے مسائل سے ہم دوچار ہیں جس کے حل کے لئے پاکستانی کمیونٹی آپ سے تعاون چاہتی ہے۔
ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام قائد اعظم سیمینار سے قونصل جنرل محمد اسلم خان غوری نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کمیونٹی کے لئے منفرد موقع ہے یہ پہلی بار ہے کہ ہمارے درمیان ایک قد آور شخصیت موجود ہے میں انہیں قونصل جنرل کی جانب سے خو ش آمدید کہتا ہوں ۔انہو ں نے کہا کہ پچھلے دنوں ایک ملاقات میں یہا ں کی آتھارٹی نے کہا کہ پاکستانی ملازمت پیشہ نہیں بلکہ ملازمت کے مواقع پیدا کرتے ہیں یہ ہمارے لئے اور پاکستانی کمیونٹی کے لئے فخر کی بات ہے ۔مشکل حالات کے باوجود اچھا گزر کر رہے ہیں۔
سفارت خانہ اور قونصل خانہ جس طرح کام کر رہی ہے اس کو سراہنا کمیونٹی کا کام ہے کہ وہ ہمیں کس نظر سے دیکھ رہی ہے ۔قونصل خانہ نے 3 ماہ میں 8 ہزار پاسپورٹ کا اجراء کیا ہے ۔جو بڑا کام ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہم اسپین کی مقامی کورئیر سروس کی خدمات حاصل کر رہے ہیں جس سے آپ لوگوں کو آپ کے گھر پر پاسپورٹ ملے گا۔
پاکستانی کمیونٹی جو بیرون ملک مقیم ہے انہو ں نے پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اس کمیونٹی کا ہر قدم ہرسوچ بہتر پاکستان کے لئے ہو نی چاہیئے ۔ہمیں دیار غیر میں رہتے ہو ئے ایسے اقدام اٹھانے سے پہلے سوچنا چاہیے کہ اس اقدام سے پاکستان کو فائدہ ہو گا یا نقصان ۔
ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئر مین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نےقائد اعظم سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت قائد اعظم کا 139 کا یوم پیدائش کا دن منا رہے ہیں پاکستان کا بہترین اور اچھا چہرہ بنانے کے لئے آپ لوگوں کی ضرورت ہے پاکستانی نا کو ئی دہشت گرد ہے نا ہو گا انٹرنیشنل میڈیا ہمارے خلاف پراپیگنڈا کرتا ہے آپ لوگ ان سیاسی جماعتوں سے نکل کر ہی پاکستان کا امیج بہتر کر سکتے ہیں ۔بر طانیہ کے بعد اسپین سے ہی ہارلیمنٹ میں لوگ جا ئیں گے ۔یورپی عوام اور رہنما اور اسپانش اداروں میں سوفٹ امیج بنانے کے لئے ان سے رابطہ ضروری ہے یہ فیڈریشن غیر سیاسی ہے اور تمام پاکستانیوں کی ہے۔
اگر پاکستان کا امیج بہتر ہو گا تو غیر سیاسی پلیٹ فارم ہی کر سکتا ہے ۔پیرس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ ہم دیشت گر دی کے خلاف ہیں ۔ہمیں پاکستانی بننا ہے اور ان سیاسی جماعتوں کو چھوڑ دیں دیگر اقوام ہم سے لابی میں آگے ہیں ۔ملک رفیق احمد رجوانہ واحد شخصیت ہیں جن پر کوئی الزام نہیں ہے ۔ایسے لوگ ہی ہمارے درمیان آئیں گے۔
یوم قائد اعظم سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور نعت رسول مقبول پیش کی گئی ،ہال پاکستانیو ں سے بھرا ہوا تھا جب قومی ترانہ بجایا گیا تو تمام پاکستانی اس کے احترام میں کھڑے رہے۔ ملی نغمے اور سیف الملوک کے اشعار بھی پیش کئے گئے جو معروف گلو کار سعید حیدری نے پیش کیا اور خوب داد وصول کی ۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض شفقت رضا نے سر انجام دئیے۔
سیمینار میں اسپین میں مقیم نمایا ں کار کردگی دکھانے والے نوجوانو ں میں گورنر ہاوس کی جانب سے شیلڈ ز پیش کی گئیں ، جن میں ڈاکٹر ، وکیل ، سیاست دان ، انجینئر اور سماجی خدمات سر انجام دینے والے شامل ہیں ۔ای یو پاک فرینڈ شپ اسپین کے چیءر مین چوہدری محمد سلیم نے آخر میں تمام مہمانو ں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر ہماری دعوت پر اس سیمینار میں شریک ہو ءے۔