بارسلونا (طاہر رفیع) پاک فیڈریشن سپین ہمیشہ کی طرح اشتہاری مہم کی بجائے کام پر یقین رکھتے ہوئے صبح شام کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے اور ہمیشہ مل جل کر کام کرنے پر یقین رکھتے ہوئے اور کمیونٹی میں اتفاق و اتحاد قائم رکھنے کے لیئے ہمیشہ کوشان رہی ہے اور کمیونٹی کے مسائل پر ہر وقت کام کرتے ہوئے اپنا قردار ادا کیا ہے
وہ معاملہ چاہے کیریکٹر سرٹیفیکیٹ کا ہو یا پھر سپینش نیشنیلٹی کا ہو ، رجسٹر سول یا پھر کمیونٹی کے حوالے سے کوئی بھی ضروری کام ہو پاک فیڈریشن سپین کی ایگزیکٹو ٹیم نے ہمیشہ اپنا اولین فرض سمجھ کر کمیونٹی کی خدمت کی ہے اسی طرح پچھلے کُچھ عرصے سے کمیونٹی کا مسئلہ تھا اپنے پیپروں کی تجدید ،فیملی ویزہ یا پھر Arraigoکے لیئے اپنے پیپرز جمع کروانا اور اسی طرح کے دوسرے کام جو کہ پولیس یا گورنر سول سے تعلق رکھتے ہوں جن میں Citaکا بہت بڑا مسئلہ تھا
اسی سلسے میں پاک فیڈریشن سپین نے متعلقہ اتھارٹی سے رابطہ کیا اور اُن کی توجہ اِن مسائل پر ڈلوائی جس پر ہم حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اُنہوں نے معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے اِس سسٹم میں کمیونٹی کی آسانی کے لیئے تبدیلی کی ہے تا کہ تمام لوگ اپنا کام آسانی سے کروا سکیں۔ لہاذا پاک فیڈریشن سپین کے صدر جناب حافظ احمد خان تمام پاکستانی کمیونٹی کو مطلع کرتے ہیں کہ 10اگست2015سے Citaسسٹم تبدیل ہو رہا ہے اور اب آپ یہ سیتا مندرجہ ذیل طریقوں سے نکال سکتے ہیں ،ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کو یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر آپ کو Cita نکالنے میں کسی بھی قسم کی مدد چاہیئے تو برائے مہربانی فیڈریشن کی میل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
-Expedición tarjetas de identidad (huellas), autorizaciones de regreso y Certificados UE: Lunes.
-Autorizaciones de residencia arraigo-excepcionales: Martes.
-Familiares de Comunitarios e incidencias para expedientes en trámite en la Oficina de Pº
Sant Joan o en la de C/Murcia: Miércoles.
-Prórroga estancia estudios, reagrupación familiar y menores nacidos en España: Jueves.
-Renovaciones de autorización de residencia o trabajo e información presencial: Viernes.
پاک فیڈریشن سپین سے رابطہ اِس میل کے ذریعے کریں۔pakfederacion@gmail.com
فیڈریشن دُعاہ گوہ ہے کہ اللہ پاک ہم سب میں اتحاد و اتفاق قائم رکھے اور آپسی تفرقے سے بچائے) آمین(