اسلام آباد……..دفترخارجہ کاکہناہےکہ سیکرٹری خارجہ ملاقات کی تاریخ کیلئے پاکستان اوربھارت رابطے میں ہیں، افغان سفیر کا یہ بیان درست نہیں کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں سے بھاگنے والے عسکریت پسند افغانستان جا کر داعش سے مل رہے ہیں۔
دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات کی تاریخ طے کرنے کے حوالے سے رابطے میں ہیں۔دونوں ممالک سیکریٹری خارجہ ملاقات کی تاریخ کے حوالے سے رابطے میں ہیں، پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات کا علم نہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کا قریبی دوست اور ہمسایہ ہے، دونوں ممالک باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کو شاں ہیں۔پاکستان اور ایران کئی شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں، دونوں ممالک ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے کو شاں ہیں، پاکستانیوں کے ایرانی بھائیوں کیلئے جذبات و احساسات کیا ہیں، یہ سب کو معلوم ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان سفیر جانان موسیٰ زئی کے اس بیان میں کوئی صداقت نہیں کہ پاکستانی قبائلی علاقوں سے عسکریت پسند بھاگ کر افغانستان میں داعش سے مل رہے ہیں، بغیر شواہد کے اس طرح کے بیانات نہیں دینے چاہیں۔