نیویارک: امریکی محققین کا کہنا ہے کہ برصغیر کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جاری سیاسی، سفارتی اور سرحدی کشیدگی اگر خدانخواستہ جنگ میں تبدیل ہو گئی تو بڑی تباہی ہوگی، دونوں ممالک کے ایٹمی ہتھیاروں سے کروڑوں لوگ موت کے منہ میں چلے جائیں گے اور اوزون کی تہہ کا آدھا حصہ برباد ہو جائیگا۔
Pak India devastating nuclear war, millions have died, US researchers
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی محقیقن کا کہنا ہے کہ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوتی ہے تو نقصان اندازے سے کہیں زیادہ ہوگا اور یہ نقصان صرف پاکستان اور بھارت تک محدود نہیں ہو گا، 21 ملین لوگ حملے کے بعد ایک ہفتے کے اندر موت کے منہ میں چلے جائیں گے جو جنگ عظیم دوئم کے دوران مرنے والوں کی تعداد سے دوگنا ہے. واضح رہے کہ یہ ریسرچ یونیورسٹی آف کولریڈ بولڈر اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین نے پیش کی ہے۔