امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ پاک بھارت ڈائیلاگ اور تعاون ہی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، حافظ سعید سے متعلق تبصروں پر مارک ٹونر نے ردعمل دینے سے صاف انکار کر دیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی متنازع معاملات چل رہے ہیں مگر ہم خطے کے مفاد کے لیے دونوں ممالک میں مصالحت کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔
حافظ سعید سے متعلق تبصروں پر مارک ٹونر نے ردعمل سے صاف انکار کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ حافظ سعید اور لشکر طیبہ کو دہشت گرد قرار دیا جاچکا ہے اور لشکر طیبہ امریکیوں سمیت سیکڑوں معصوم افراد کے قتل میں ملوث ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے واضح طور پر کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق امریکی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔