سیاست نے کرکٹ کو بولڈ کر دیا ۔ وزیر خارجہ سُشما سوراج پاکستان آئیں لیکن کرکٹ کے دیوانوں کو خوشی نہ دے سکیں۔ چیئرمین شہریار خان نے بھی پاک بھارت سیریز کی امید ختم کر دی ۔ کہتے ہیں اب سیکنڈ آپشن پر غور کریں گے۔
لاہور: (ویب ڈیسک، ) کرکٹ گیند بلے کے میل کا کھیل ہے ۔ پاک بھارت سیریزکے لیے حکام ملے لیکن افسوس کہ ان کے دل نہ مل سکے۔ بھارتی وزیر خارجہ سُشما سوراج کے میزبان وزیر اعظم نوازشریف سمیت تمام کے چہروں پہ مسکراہٹیں آئیں لیکن ملاقاتوں سے کرکٹ دیوانوں کے لیے کوئی خوشی کی خبر نہ آئی جس پر خود چیئرمین شہریار خان نے بھی افسوس کیا۔ کرکٹ دیوانوں کے دلوں میں بستی ہے ۔ ادھر سیریز کے لیے حکام کے دل نہیں ملے تو ان کے بھی دل ٹوٹ گئے ہیں۔ ایک سیریز اور وہ بھی پاکستان کی ہوم سیریز اس کے لیے اتنے جتن کہ پیرس اور بینکاک ملاقاتوں کے بعد پاکستان نے بھارتی مہمان کی میزبانی کر لی ۔ اگر کرکٹ فائنل نہیں ہو رہی تو سمجھ لیں سارا مزہ کرکرا ہو گیا۔