بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے کرکٹ سیریز کھیلنےکے لئےاپنی حکومت کوخط لکھ دیا ہے۔حکومت کی اجازت ملنے پر میچز رواں سال دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطاب قپاکستان سے سریز کھیلنے کے لئے بھارتی بورڈ نے ہوم منسٹری کو درخواست دے دی ۔ اگر حکومت نے اجازت دی تو نومبر میں یواے ای میں پاک بھارت سیریز ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ پاک بھارت سریز گزشتہ برس کھیلی جانی جاتی تھی جس کے لیےبھارتی حکومت نے اجازت نہیں دی تھی۔مگر اب بھارتی بورڈ پاکستان کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر سریز کھیلنے کے لئے تیار ہوگیا ہے۔