لاہور……..بھارت کی طرف سے کرکٹ سیریز کےلیے اقرار ہوا اور نہ ہی انکار۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اب امید کا دامن چھوڑ دیا ۔سیریز منسوخی کا باقاعدہ اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے ۔پاک بھارت مجوزہ سیریزجس میں تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی رکھے گئے۔پی سی بی نے حکومت کی اجازت سے سری لنکا میں مقابلوں کے انتظامات شروع کیے ۔ وقت گزرتا گیالیکن بھارت کی جانب سے ہاں ہوئی،نہ انکار کیا گیااور انتہا ہوگئی۔سیریز کا انعقاد بھی اب ممکن نہیں رہا ۔ذرائع تصدیق کررہے ہیں بھارتی کرکٹ حکام سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ تو کر چکے اب اس سوچ میں ہیں کی آگے کیا کرنا ہے؟ بھارتی خاموشی کو پی سی بی نے بھی انکار سمجھ لیا ہے اب صرف اعلان کیا جانا باقی ہےاور سیریز کی منسوخی کا اعلان کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔ذرائع کہتے ہیں کہ اب پاک بھارت سیریز کے لیے نئی ونڈو تلاش کی جائے گی، جس پر تحریر معاہدہ ہو گا،اور اس معاہدے کو توڑنے والا زر تلافی بھرے گا۔