ماسکو ( یس نیوز ) ماسکو میں ہر سال کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ ھائر لیگ کے فائنل کے لئے پاکستانی نوجوانوں پر مشتمل ٹیم سبینہ پاک نے 5 سال بعد فائنل پہلی مرتبہ 6 انڈین اور ایک مکس ٹیم کے خلاف کامیابیاں حاصل کرتے ھوئے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ھے۔ ڈاکٹر طارق چوھدری کی ٹیم سبینہ پاک کے کپتان رضوان اسلم کی قیادت میں کل بھارتی ٹیم اومیگا سے ٹکرائے گی۔ یہ فائنل میچ کل ماسکو ٹائم 11 بجے شروع ھوگا ۔ جس کو دیکھنے کے لئے پاکستانی اور بھارتی تمائشائیوں کی بڑی تعداد ماسکو سٹیٹ یونیورسٹی کے میدان کا رخ کرے گی۔ کرکٹ کے اصولوں کے تحت ھائر لیگ لیگ میچ 50 اورز پر مشتمل ھوتا ھے لیکن ماسکو کی مصروف لائف کے باعث یہ 30 اورز تک محدود کیا گیا ھے۔ سبینہ پاک کے کپتان رضوان اسلم نے آج اشتیاق ہمدانی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ھوئے کہا کہ کل وہ فائنل جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترائں گے -اور تمام ٹیم اس کامیابی کے لیے محنت کر رھی ھے اور پر امید ھے۔