لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی کے باوجود مشہور فلم ساز سید نور نے پاک ایران تعاون سے پہلی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔فلم ڈائریکٹر سید نور نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پاکستان کے قونصل جنرل محمد رضا نذ یری نے اس اقدام کو سپورٹ کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔مزید تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلم کی عکسبندی پاکستان اور ایران دونوں ممالک میں کی جائے گی۔ سید نور نے بتایا کہ ہر سال ایران میں فلم فیسٹیول میں ہوتا ہے جس میں دنیا بھر سے پروڈیسرز جاتے ہیں لیکن پاکستان کی نمائندگی نہیں ہوتی۔آئندہ برس اس فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی بھی ہوگی۔ فلم کے ڈائریکٹر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کہانی میں ایرانی اورپاکستانی موسیقی کا امتزاج دکھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم فلم کے میوزک پر بہت دھیان دے رہے ہیں۔سید نور نے بتایا کہ فلم میں کام کرنے والے فنکاروں اور فلم کا نام بہت جلد منظر عام پر لائے جائیں گے تاہم فلم میں ہیرو ایرانی اور ہیروئین پاکستانی ہوگی۔سید نور کا شمار ان فلم سازوں میں ہوتا ہے جو پاکستانی فلموں کے زوال کے دور میں بھی فلمیں بناتے رہے ہیں اور ان کی بیشتر فلموں نے عوام میں مقبولیت کا درجہ بھی حاصل کیا۔انہوں نے لڑکی پنجابن، مجاجن، چوڑیاں، چین آئے نہ، بڈھا گجر، چور مچائے شور، قسم اور گھونگٹ جیسی مقبول فلمیں بنائیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی کے باوجود مشہور فلم ساز سید نور نے پاک ایران تعاون سے پہلی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔فلم ڈائریکٹر سید نور نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پاکستان کے قونصل جنرل محمد رضا نذ یری نے اس اقدام کو سپورٹ کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔