پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات پر لگا عالمی زنگ اترنے لگا ہے، ایران پر عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کے راستے ہموار ہونے لگے ہیں۔
اسلام آباد: (یس اُردو) پاک ایران مشترکہ سرمایہ کاری کانفرنس شہر اقتدار میں منعقد ہوئی۔ پاکستان اور ایران کے مابین توانائی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کی راہیں کھلنے لگی ہیں۔ گیس پائپ لائن مکمل ہونے کے بعد ایران سے خام تیل کی درآمد کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔دو طرفہ تجارت سے جہاں پاکستان کی تونائی ضروریات پوری ہوں گی، وہیں ٹیکسٹائل، لائیو اسٹاک او رزعی مصنوعات کی برآمدات میں بھی اضافہ ہو گا۔ گیس پائپ لائن مکمل ہوتے ہی پاکستان کو پہلے سال 25 کروڑ مکعب فٹ، دوسرے سال 50 کروڑ مکعب فٹ جبکہ تیسرے سال 75 کروڑ مکعب فٹ گیس دستیاب ہو گی۔