جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو اورمرکزی آفس برلنMCBیورپ کے مطابق گذشتہ دنوںپاک محمد مسجد میں یوم معراج النبی کے سلسلے میں ایک پروقار اور بابرکت محفل منعقد ہوئی،جس میںانجمن پاکستان،ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی،پاکستان پیپلز پارٹی برلن،پاکستان مسلم لیگ (ن) برلن اور منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے عہدیداران،کارکنان اور عام افراد نے شرکت کی۔ محفل کی نظامت پاک محمد مسجد کے خطیب و امام علامہ ظہیر احمد نے فرمائی۔
تلاورت کلام پاک اور نعت رسول ۖ کے بعدجامع مسجد منہاج القرآن برلن کے خطیب و امام علامہ طارق علی نے معراج النبی ۖ پر ایک اثر انگیز اور پر مغزخطاب فرمایا،جس میں انہوں نے فلسفہء معراج پر روشنی ڈالی۔انہوں نے مختلف انبیاء علیہالسلام کے معجزوں کا ذکر کرتے ہو ئے حبیب خدا ۖ کے اس عظیم معجزہ کو حضور ۖ کی شان اور مرتبہ کا مظہر قرار دیا۔
پاک محمد مسجد کے خطیب و امام علامہ ظہیر احمد نے معراج البنی ۖ کو نہ ماننے والوں کے ایمان کو مشکوک قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ” جب ہمارے ایمان کے مطابق ہمارے جد امجد اور آدمیت کی ابتدا حضرت آدم علیہ السلام جنت سے زمین پر آسکتے ہیں اور حضرت عیسیٰ عیہ السلام صلین ہونے کے بجائے آسمان پر اٹھائے جا سکتے ہیں تو حضور ۖ کے جانے اور آنے پر یقین نہ آنے کی کوئی وجہ نہیں۔
” انہوں نے کہا کہ” نماز معراج کا تحفہ ہے اور قیامت میں پہلی پرسش نماز کی ہو گی۔نماز کے ستون عبادت، ایمان، نیت، اخلاص اور اظہار بندگی ہیں۔ ہمیں نماز کی پابندی کرنا چاہئے۔یہی آج کی اس محفل کا اصل پیغام اور معراج انبی ۖ کا تقاضہ ہے۔” منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے صدر میاں عمران الحق نے مختصراً اپنے خیالات کا اظہار کیا اور نعت رسول ۖ و سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔آخر میں مہمانوں کے لئے لنگر کا اہتمام کیا گیا۔