ترجمان وائٹ ہاوس جوش ارنسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات انتہائی پیچیدہ ہیں ، اوباما انتظامیہ امید کرتی ہے کہ نومنتخب ٹرمپ حکومت امریکا کو محفوظ بنانے کیلئے پاکستان سے دہشت گردی کے خلاف تعاون مضبوط کرے گی ۔
وائٹ ہاوس کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کےلیےامریکا اور پاکستان کئی شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرسکتے ہیں اور یہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے ، پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہونے والا ملک ہے ۔جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ القاعدہ کا خطرہ کم تو ہوگیا لیکن ختم نہیں ہوا ،اس لیے امریکی فوج کی محدود تعداد افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔