counter easy hit

پختونخوا اسمبلی میں پولنگ معطل، پنجاب میں ہنگامہ آرائی، سندھ، بلوچستان میں ووٹنگ جاری

Assembly

Assembly

پشاور (یس ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ، پرویز خٹک ووٹ ڈالے بغیر چلے گئے، مشتاق غنی کہتے ہیں جن کے پاس مطلوبہ اکثریت نہیں وہ مسائل پیدا کر رہے ہیں،

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا دھاندلی کا نوٹس لینے کا مطالبہ، الیکشن کمیشن نے ثبوت مانگ لیے کے پی کے اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ بیلٹ پیپر پر الیکشن کمشنر کے دو دستخط ہونے چاہئیں، ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے چار بیلٹ باکس رکھے جائیں۔

صوبائی حکومت نے مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا جس کے بعد ڈیڑھ گھنٹے سے پولنگ کا عمل معطل ہے۔ دوسری طرف پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی نے انتخابی بے ضابطگی کا الزام عائد کیا جس پر کچھ دیر کیلئے پولنگ روک دی گئی۔

راجہ ریاض نے پنجاب حکومت کیخلاف نعرے بازی کی اور الیکشن کو فوری رکوانے کا مطالبہ کیا۔سندھ میں سینیٹ کی سات نشستوں کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری جبکہ بلوچستان میں بھی بارہ نشستوں پر چھبیس امیدوار آمنے سامنے ہیں۔