ان پر وزیرخزانہ اور صوبائی حکومت کو چارج شیٹ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، کابینہ نے محکمہ جنگلات سے متعلق موسمیاتی تبدیلی کی صوبائی پالیسی کی منظوری کے علاوہ بلین ٹریز سونامی منصوبے کیلیے حاصل کردہ 4 ارب کا قرضہ 3 سال میں واپس کرنے اورصوبائی سیس کی وصولی ایف بی آر کے ذیلی ادارے کے ذریعے جاری رکھنے کی بھی منظوری دیدی۔ صوبائی وزیراطلاعات شاہ فرمان نے کابینہ اجلاس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ نے بینک کے امور میں مداخلت نہیں کی۔
ایم ڈی خیبر بینک کو ہٹانے کا جماعت اسلامی کا مطالبہ درست تھا، اگر فوری طور پر ایم ڈی کو ہٹایا جاتا تو بینک کو نقصان پہنچتا، اس لیے ہم نے تاخیرکی، کابینہ نے کمیشن برائے اقلیتی امور کے غیر سرکاری ممبران کیلیے ٹی اوآرز بنانے کی منظوری دے دی، محکمہ بلدیات کے ایکٹ میں چوتھے ترمیمی بل اور پی ڈی اے ایکٹ کے حوالے سے محکمہ بلدیات کی تجاویزکی منظوری بھی دی گئی،کابینہ نے سینئر ایگزیکٹو الائونس کے سلسلے میں پورے صوبے کے تمام صوبائی محکموں کے ملازمین کی اپ گریڈیشن اورسروس اسٹرکچر کیلیے ایک ماہ میں قابل عمل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی، کابینہ نے سوات ایکسپریس وے کی تعمیر کے سلسلے میں ساڑھے 5 ارب کے ایکویٹی فنڈ تعمیراتی کمپنی کو فراہم کرنے کے کی بھی ہدایت کی تاکہ منصوبہ بروقت مکمل ہوسکے۔ کابینہ نے ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی کی خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ میں انضمام اورتشکیل نو کی بھی منظوری دے دی۔