counter easy hit

پاکستان آئندہ ہفتے 173 بھارتی قیدیوں کو رہا کرے گا

Prisoners

Prisoners

کراچی (یس ڈیسک) پاکستان آئندہ ہفتے 173 بھارتی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ پاکستانی جیلوں میں قید 526 بھارتی قیدیوں میں سے 173 قیدی آئندہ ہفتے رہا کردیئے جائیں گے۔اس اقدام کوکچھ حد تک دونوں ممالک میں کشیدہ تعلقات میں برف پگھلنے کی علامت کے طور پر لیا جا رہا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے ان کی وطن واپسی کی جلد امید بتائی ہے انہوں نے کہا کہ انہیں مطلع کیا گیا ہے کہ 173 بھارتی قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا

16 فروری کو وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔ قیدیوں کی وطن واپسی واہگہ بارڈر کے ذریعے ہوگی اور سب سے پہلے بھارتی سفارتی مشن اسٹاف انہیں ملے گا۔ اخبار کے مطابق دہلی مذاکرات منسوخ کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی یا سینئر وزارت خارجہ کی سطح پر سرکاری بات چیت نہیں ہے۔ تاہم قیاس آرائیاں ہیںک ہ دونوں ممالک کے درمیان بیک چینل سے بات چیت کا عمل جاری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان جلد ہی مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں لیکن حکام ایسی کسی بھی پیش رفت کی تردید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ قیدیوں کی رہائی سے کسی قسم کامفہوم اخذ نہ کیا جائے۔