counter easy hit

پاکستان کی 2015 میں معاشی شرح نمو ابتدائی اندازے سے کم رہے گی: رپورٹ

IMF

IMF

اسلام آباد (یس ڈیسک) آئی ایم ایف نے عالمی معاشی جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔ پاکستان کی رواں سال معاشی شرح نمو ابتدائی اندازے سے اعشاریہ، چھ، فیصد کم رہے گی۔

دو ، ہزار ، پندرہ ، کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نموتین اعشاریہ تین فیصد رہے گی۔ دو ، ہزار ، سولہ ، کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نموتین ، اعشاریہ ، نو ، فیصد رہے گی۔

عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کی دو ہزار ، سولہ ، میں شرح نمو کا ابتدائی اندازہ چار ، اعشاریہ ، چار فیصد لگایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی سے عالمی معیشت کو فائدہ ہوگا۔ تاہم تیل کی قیمتوں میں کمی کے منفی اثرات بھی عالمی معیشت پر پڑیں گے۔تیل پیدا کرنے والے ممالک میں معاشی شرح نمو کم رہے گی۔

سال دو ہزار ، پندرہ ، سولہ ، میں عالمی معیشت کی شرح نمو ، تین اعشاریہ پانچ سے تین اعشاریہ سات فیصد رہے گی جو ابتدائی اندازے سے اعشاریہ تین فیصد کم ہے۔