counter easy hit

عالمی نمبر ون پوزیشن بچانے کیلئے پاکستان کیلئے آج کاٹی ٹوئنٹی میچ ڈو آر ڈائی بن گیا

عالمی نمبر ون پوزیشن بچانے کیلئے پاکستان کیلئے آج کاٹی ٹوئنٹی میچ ڈو آر ڈائی بن گیا
اسلام آباد (رپورٹ ۔اصغر علی مبارک)عالمی نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے آج کاٹی ٹوئنٹی پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش فیصلہ کن میچ کرو یا مرو ڈو آر ڈائی پوزیشن اختیار کر گیا ہے آج کھیلا جانے والا میچ سیریز کے کلین سوئپ کیلئے سب کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔یہ میچ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیےبھی اہم ہے کیونکہ آئندہ برس ورلڈ کپ کے لئے درجہ بندی بہت اہم کردار ادا کر ےگی۔ نمبر ون رہنے کے لیے پاکستان کو اس سیریز کے تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کرنا لازمی ہے اورصرف ایک بھی شکست اسے نمبر ون پوزیشن سے محروم کر دے گی۔اور آسٹریلیا کی ٹیم نمبر ون بن جائے گی۔

Pakistan, 3Rd, T20, Match, Do, Or, Die, Situation

پاکستان کی ٹیم نے سوا سال بعد کوئی سیریز جیتی ہے ۔سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ لاہور میں کھیلا گیا جہاں بنگلہ دیش کے 142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کر لی۔پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے سب سے زیادہ 58 رنز بنائے جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے شفیع الاسلام نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم اننگز کی پہلی ہی گیند پر بغیر کسی سکور کے شفیع الاسلام کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ جبکہ محمد حفیظ کو مستفیض الرحیم نے آوٹ کیا۔ڈیبیو پر 36 رنز کی اننگز کھیلنے والے احسان علی کو لیگ سپنر امین الاسلام نے آؤٹ کیا۔
تاہم ایسے میں شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کر کے پاکستان کی بیٹنگ کو سہارا دیا۔مہمان ٹیم کی جانب اوپنرز محمد نعیم اور تمیم اقبال 43 اور 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے
قذافی سٹیڈیم میں مہمان ٹیم کی جانب اوپنرز محمد نعیم اور تمیم اقبال 43 اور 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے شاداب خان، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔بنگلہ دیش کے دو کھلاڑی پاکستان کی عمدہ گراؤنڈ فیلڈنگ کا نشانہ بنے اور رن آؤٹ ہوئے۔بنگلہ دیش کو پہلا نقصان تمیم اقبال کی صورت میں اٹھانا پڑا ہے۔ انھوں نے 39 رنز بنائے اور حارث رؤف کی تھرو پر رن آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد اننگز کے 15ویں اوور میں شاداب خان نے دو گیندوں میں میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ انھوں نے پہلے براہ راست تھرو کے ذریعے لٹن داس کو پویلین کی راہ دکھائی اور پھر اگلی ہی گیند پر اوپنر محمد نعیم لانگ آن پر کھڑے محمد افتخار کو ایک آسان کیچ دے بیٹھے۔حارث رؤف نے تیز رفتاری اور رفتار میں تبدیلی کے ذریعے عمدہ بولنگ کروائی اور بالآخر انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کر لی۔ انھوں نے عارف حسین کو بولڈ کیا۔ جس کے بعد شاہین آفریدی نے جارحانہ بلے بازی کرنے والے سومیا سرکار کو آؤٹ کیاپاکستان کی جانب سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عمدہ فیلڈنگ کے علاوہ شعیب ملک کی نصف سنچری بھی نمایاں رہی۔ بنگلہ دیش کا یہ دورۂ پاکستان اپنے شیڈول اور نوعیت کی وجہ سے تنازعہ کا شکار بھی رہا۔ تین مراحل پر مشتمل اس دورے میں بنگلہ دیش نے تین ٹی 20، ایک ون ڈے جبکہ دو ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں۔بنگلہ دیش کی جانب سے ابتدا میں دورے کی طوالت اور اس دوران سکیورٹی کو بنیاد بنا کر صرف ٹی 20 میچ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی گئی تھی تاہم پاکستان مُصر تھا کہ سری لنکا کی ٹیم کے پاکستان میں ٹیسٹ کھیلنے کے بعد بنگلہ دیش کے پاس نیوٹرل مقام پر ٹیسٹ سیریز کی فرمائش کا جواز نہیں۔بعدازاں آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کی کوششوں کے نتیجے میں ڈیڈ لاک ختم ہوا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔سیریز کےدوسرے میچ میں پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور بابر اعظم کی جانب سے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا اور آغاز میں احسان علی کے نقصان کے باوجود دونوں نے نصف سنچریاں سکور کر کے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔جس کے باعث پاکستان نے 137 رنز کا ہدف 17 اوور میں ہی حاصل کر لیا۔شاہین آفریدی نے آغاز میں ہی اچھی بولنگ کی اور بنگلہ دیش کی جانب سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے محمد نعیم کو اپنے پہلے اوور کی دوسری گیند پر آؤٹ کر دیاحفیظ بابر نے شاندار شراکت قائم کی ۔پاکستان کے محمد حفیظ نے 67 جبکہ بابر اعظم نے 66 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ ان دونوں کی اننگز میں ذمہ داری اور جارحانہ انداز کا امتزاج نظر آیا۔دونوں نے 131 رنز کی شاندار شراکت بنا کر پاکستان کی فتح یقینی بنا دی۔ اس شراکت میں 16 چوکے اور پچھلے میچ کے برعکس دو چھکے بھی لگائے گئے۔دونوں بلے بازوں نے عمدہ انداز میں بے جان اور سست وکٹ پر عمدہ کھیل کامظاہرہ کیا تاھم آغاز میں کچھ وقت انہیں سیٹ ہونے میں لگا، لیکن دونوں نے یہ وقت ذمہ داری سے گزارا اور پھر جارحانہ انداز اپنایا ۔کپتان بابر اعظم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔دوسرے میچ 5بھی بنگلہ دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی طرح ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔شاہین آفریدی نے آغاز میں ہی اچھی بولنگ کی اور بنگلہ دیش کی جانب سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے محمد نعیم کو اپنے پہلے اوور کی دوسری گیند پر آؤٹ کر دیا۔ پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے مہدی کو شارٹ گیند کروا کر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ بھی کرایا۔سپنر شاداب خان نے بھی اپنے پہلے ہی اوور میں لٹن داس کو ایل بی ڈبلیو کر کے بنگلہ دیش کو مزید مشکلات میں ڈال دیا۔
جارحانہ انداز میں بلے بازی کرنے والے عارف حسین کو محمد حسنین نے پویلین کی راہ دکھائی اور وہ تھرڈ مین پر کیچ دے بیٹھے۔پاکستان کی عمدہ فیلڈنگ صرف ایک میچ تک ہی محدود نہ رہی بلکہ دوسرے میچ میں نصف سنچری بنانے والے تمیم اقبال ڈائریکٹ ہٹ کا شکار ہوئے۔ عمدہ بولنگ اور اچھی فیلڈنگ کی بدولت پاکستان کو جیت کے لیے صرف 137 رنز کا ہدف ملا ۔ جو پاکستان نے ایک وکٹ کھو کر حاصل کر لیا اس میچ کے بعد راولپنڈی میں بنگلہ دیش کھیلنے آئے گی تاہم ٹیم آج لاہور سے ڈھاکہ روانہ ہو جائے گی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے پر بھی رضامندی ظاہر کر رکھی ھےبنگلہ دیشی ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے فروری کے پہلے ہفتے میں دوبارہ پاکستان آئے گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے اختتام پر تیسری مرتبہ پاکستان آئے گی ۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ون ڈے انٹرنیشنل 3 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا.دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ بھی کراچی میں 5 سے 9 اپریل تک کھیلا جائے گا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website