لاہور (یس ڈیسک) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی اے، بی، سی پلان کامتحمل نہیں ہو سکتا،عمران خان آج جو چاہے کریں، مگر ایساکچھ نہ کریں جس سے ملک غیرمستحکم ہو۔
لاہور میں بلاول ہاؤس کے باہر انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا، غیر ملکی سرمایہ کاری بھی نہیں آئے گی۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ یومِ تاسیس منانے کا مقصد شہدا ءکی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے۔