چوتھے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلوی بیٹسمینوں نےرنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، پاکستان کو جیت کیلئے 354رنز کا مشکل ہدف ملا ہے۔ڈیوڈ وارنر نے شاندار 130رنز بنائے۔
سڈنی میںکھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے 92رنز کا شاندار آغا فراہم کیا، اس موقع پر عثمان خواجہ 30رنز حسن علی کا شکار ہوگئے۔وارنر نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں اپنی 12ویں سنچری مکمل کی،وہ 119گیندوں پر 130رنز کی اننگز دھواں دار اننگزکھیل کر آؤٹ ہوئے۔اسٹیون اسمتھ نے وارنر کے ساتھ مل کر تیز رفتار رنز بنانے کے سلسلے کو جاری رکھا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 120رنز بنائے،اسمتھ صرف ایک رن کے فرق سے نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ٹریوس ہیڈ 51رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ گلین میکسویل نے دھواں دار 78رنزکی اننگز کھیلی، انہوں نے صرف 44گیندوں کا سامنا کیا۔یوں آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 353رنز بنالئے۔پاکستان کی طرف سے حسن علی نے 5اور محمد عامر نے ایک وکٹ حاصل کی۔