پشاور : سرحدی جھڑپوں اور دیگر ناخوشگوار واقعات کے تدارک کے لئے پاکستان اور افغانستان کی افواج کے مابین پشاور میں بات چیت ہوئی ہے جس کے دوران دونوں ملکوں نے صورتحال میں بہتری کے لئے اچھے رابطوں پراتفاق کیا ہے۔
پاکستان آنے والے 8 رکنی افغان فوج کے وفد کی قیادت بریگیڈئیرجنرل رحیم عبدالقدیر کر رہے تھے جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت بریگیڈیئر عامر احسن نے کی۔
پاکستانی وفد نے مہمان وفد کے ساتھ یکم جولائی کو جنوبی وزیرستان میں انگوراڈہ پرپیش آنے والے اس واقعے کا معاملہ اٹھایا جس کے بعد دونوں جانب نے اس بات پراتفاق کیا کہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے رابطے بہتربنائے جائیں۔