پاکستان نے ایک بارپھربھارت کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کہتے ہیں ایک دوسرےکےخلاف نہیں،ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کریں۔
بھارتی اخبار کو انٹر ویو میں پاکستانی ہائی کمشنرکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کوسفارتکاری کے ذریعے مسئلےکا حل نکالنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سرجیکل اسٹرائیک جیسی کوئی سرگرمی نظرنہیں آئی۔
عبدالباسط نے بتایا کہ سرجیکل اسٹرائیک ہوتا تو اس کا بھرپور جواب دیا جاتا۔ بارہ مولا،اڑی اوردیگرواقعات سے واضح ہوتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنےکی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان پرالزام تراشی سے حملے روکنے میں کوئی مد د نہیں ملے گی۔ جب تک بھارت اوڑی حملےکی تحقیقات ہم سےشیئر نہیں کرےگا،اس پرتبصرہ نہیں کرسکتے۔