counter easy hit

پاکستان 208رنز پر آؤٹ، ویسٹ انڈیز کو153کا ہدف

Pakistan all out for 208 runs, West Indies a target of 153

Pakistan all out for 208 runs, West Indies a target of 153

شارجہ ٹیسٹ میں بیٹسمینوں کی خراب کارکردگی کے باعث پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار ہے،کھیل کے چوتھے روز پاکستان اپنی دوسری اننگزمیں208رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے153رنز کا ہدف ملا ہے،ہولڈر نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شارجہ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میںپاکستان نے 87رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، اظہر علی45 اور سرفرازاحمد19رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ پاکستان کو پہلا نقصان سرفراز احمد کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 42رنز بناکر بشو کی گیند پر براوو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

محمد نواز بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 19رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اظہر علی جو کافی پراعتماد نظر آرہے تھے ، نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر بشو کو وکٹ دے بیٹھے، انہوں نے 91رنز کی اننگز کھیلی،محمد عامر 8، وہاب ریاض ایک اور یاسر شاہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

یوں پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 208رنز بناسکی، یوں ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کیلئے 153رنز کا آسان ہدف ملا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے ہولڈر نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 30رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔بشو نے 3 اور چیس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website