اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان کو عصر حاضر میں خارجہ محاذ پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی۔ یہ بات وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایتھوپیا کیلئے نامزد سفیرسید شوذب عباس سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جنہوں نے منگل کو وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔وزیر خارجہ نے سفیر کو معاشی سفارت کاری سمیت پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔وزیر خارجہ نے بطور سفیرتقرری پر شوذب عباس کو مبارکباد دی اور کہا کہ آج ہمیں خارجہ محاذ پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی۔ایتھوپیا کیلئے نامزد سفیر شوذب عباس نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔