اسلام آباد(ایس ایم حسنین) افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے افغانستان کی حزب وحدت کے رہنما کریم خلیلی سے خصوصی ملاقات کی. دونوں شخصیات کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا.اس موقع پر منصور احمد خان نے کریم خلیلی کو پاکستان دورے کی باضابطہ دعوت دی.دریں اثنا سفیر منصور احمد خان سے افغانستان اور پاکستان کیلئے امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کی بیورو چیف سوزینا جارج نے ملاقات کی۔ اس موقع پر منصور احمد خان نے سوزینا جارج اور ان کے ساتھیوں کو5جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کی طرف سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے قائم کمیشن برائے پاکستان وہندوستان کے بارے میں آگاہی فراہم کی ۔ اسکے علاوہ انھوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی جبرواستبداد پر بھی روشنی ڈالی۔
Called on Excellency Karim Khalili leader of Hizb-e-Wahdat and extended him formal invitation to visit Pakistan. Looking forward to a constructive visit @SMQureshiPTI
@ForeignOfficePk
@PakEmbKabul
Received Susannah George @sgreports
Washington Post Bureau Chief in Kabul & amongst others briefed on commemoration of UNCIP resolution of 5 Jan 1949 on right to self-determination of Kashmiris and the Indian atrocities in IIOJK @SMQureshiPTI
@ForeignOfficePk
@PakEmbKabul