اسلام آباد(ایس ایم حسنین) چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے چین اوورسیز انویسٹمنٹ ایکسپو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سفیر معین الحق نے کہا کہ پاک چین تعاون اب ایک متنوع سمت خاص طور پر ثقافتی شعبے کی جانب گامزن ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ثقافتی تبادلے اس انوکھی دوستی کا اہم حصہ ہیں۔ مزید برآں انہوں نے فلموں اور ڈراموں کی مشترکہ پروڈکشن کی جانب بھی اشارہ بھی کیا۔