counter easy hit

یورپ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی ،جرمنی میں پاکستانی سفیراور سابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے یورپی یونین ائرسیفٹی کو قائل کرلیا

PAKISTAN, AMBASSADOR, TO, GERMANY, MEET, EASA, REPRESENTATIVES, FOR, REINSTATE, OF, PIA, FLIGHTS, TO, EUROPE

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) یورپ کیلئے قومی ائرلائن کی پروازوں کی بحالی کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پی آئی اے پروازوں پر یورپی ممالک میں پابندی کے خاتمے کے لیے جرمنی میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے یورپی یونین ایئر سیفٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات کی ہے۔ جس میں پابندی کے خاتمے کیلئے پی آئی اے کی جانب سے ایاسا کو ورکنگ پلان دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں طے پایا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی کی جانب سے یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کو ورکنگ پلان بنا کر دیا جائے گا۔، ورکنگ پلان میں6 ماہ میں ایاسا کو پائلٹس، ٹیکنیکل اسٹاف کی ہائرنگ اور مشتبہ لائسنس پر بھرتیوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات دی جائیں گی۔ اس مقصد کے لیے وزارتِ خارجہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے سی ای او پی آئی اے کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں آگاہ کیا گیا ہے کہ ورکنگ پلان ایاسا سے ہونے والے مذاکرات کے نکات پر مبنی ہوگا۔ ورکنگ پلان میں6 ماہ میں ایاسا کو پائلٹس، ٹیکنیکل اسٹاف کی ہائرنگ اور مشتبہ لائسنس پر بھرتیوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات دی جائیں گی۔ نکات میں پائلٹس اور ٹیکنیکل اسٹاف کی بھرتیوں میں خامیوں کی نشاندہی کرکے ان کو دور کیا جائے گا اور ان کی تفصیلات سمیت مشتبہ لائسنس پر بھرتیوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات بھی دی جائیں گی۔ اسی طرح مراسلے میں عالمی ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قوانین پر عمل درآمد کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ پروازوں کی بحالی کے نکات پر عمل درآمد کے سلسلے میں بریفنگ کے لیے پروفیشنل ٹیکنیکل وفد روانہ کیا جائے۔ کرونا تناظر میں وفد کی روانگی میں مشکلات پر ویڈیو بریفنگ کا ممکنہ انتظام کیا جائے۔

Dr
Mohammad Faisal
@DrMFaisal
·
Jul 8
I had a productive meeting with ⁦@EASA
⁩ team in #Cologne , led by Patrick Ky, regarding restrictions on CAA/PIA. There would be a detailed online technical meeting tomorrow between CAA/PIA & EU/EASA 1/2

@DrMFaisal
·
Jul 8
as a part of a series of interactions between CAA/PIA & EASA to address the relevant issues. Restarting PIA flights to Europe, as early as possible, remains a high priority.

PAKISTAN, AMBASSADOR, TO, GERMANY, MEET, EASA, REPRESENTATIVES, FOR, REINSTATE, OF, PIA, FLIGHTS, TO, EUROPE 2

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website