واشنگٹن….پاک امریکا اسٹرٹیجک مذاکرات پیرسےواشنگٹن میں ہوں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں خطےکی سیکیورٹی اوراستحکام کے علاوہ باہمی تجارت کےامورپربھی بات چیت ہوگی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے بریفنگ کےد وران کہا کہ پاکستان کےساتھ اسٹرٹیجک مذاکرات بہت اہمیت کےحامل ہیں۔ ان مذاکرات میں خطےکی سیکیورٹی ،استحکام اورباہمی تجارت کےامورپربھی پربات ہوگی۔ ترجمان نے بتایا کہ مذاکرات میں پاکستانی وفدکی قیادت مشیرخارجہ سرتاج عزیزکریں گے جبکہ امریکی وفدکی قیادت وزیرخارجہ جان کیری کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ اسی سے خطے میں امن قائم ہوگا ۔